آزاد کشمیر کے کرپٹ حکمرانوں کا حشر گلگت بلتستان کے انتخابات میں مہدی شاہ ، ان کے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

آزاد کشمیر کے کرپٹ حکمرانوں کا حشر گلگت بلتستان کے انتخابات میں مہدی شاہ ، ان کے وزراء جیسا ہوگا، بیرسٹر سلطان محمود چودھری

آئندہ انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ جائینگے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر کر ریاستی و قومی تشخص کوبحال ،عوامی مسائل حل کرائیگی، جلسے سے خطاب

دھیر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے کرپٹ حکمرانوں کا آئندہ انتخابات میں وہی حشر ہو گا جو کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مہدی شاہ اور اسکے تمام وزراء کے ہارنے سے ہوا ہے۔ اگلے الیکشن میں آزاد کشمیر کے عوام موجودہ حکمرانوں کا مکمل صفایا کر دیں گے اور مسلم لیگ ن جو کہ حکومت کی بی ٹیم کے طور پر کررہی ہے اس کا اس سے بھی برا حشر ہو گا۔

پی ٹی آئی میں اب ایک بڑا عوامی ریلہ شامل ہو رہا ہے اور آئندہ انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر کر ریاستی و قومی تشخص کوبحال کرے گی اور عوامی مسائل حل کرائے گی۔جس طرح ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپنے امیدواروں کو فنڈز دئیے ہیں اور آزاد کشمیر حکومت بھی جو پیسہ اب تک خرچ نہیں ہوا آپس میں بندر بانٹ کررہی ہے اور جو سرکاری ملازمین ان حکمرانوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں میں انہیں متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کرپشن میں حکومت کے آلہ کار نہ بنیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں دھیرکوٹ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام کی صدارت راجہ شمشاد نے کی جبکہ جلسہ عام سے خواجہ فاروق،، راجہ شمشاد، ذوالفقار عباسی، ظفر عباسی،راجہ ساجد ،ساجد عباسی، راجہ قدیر، راجہ شجاعت، آسیہ رفیق ایڈووکیٹ، صبا شمشاد ایڈووکیٹ، شمائلہ ممتاز ایڈووکیٹ اور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/06/2015 - 18:06:50 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان