علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ذرائع ابلاغ کے ’’ضابطہ اخلاقیات‘‘ کے زیر عنوان ’’میڈیا ڈائیلاگ سیشن‘‘کل ہوگا

تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے

بدھ 10 جون 2015 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ذرائع ابلاغ کے ’’ضابطہ اخلاقیات‘‘ کے زیر عنوان (کل )جمعرات کو دن 11بجے اکیڈمک کمپلیکس میں ’’میڈیا ڈائیلاگ سیشن‘‘ منعقد ہوگا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عام لوگوں میں اہم قومی مسائل کے بارے میں آگہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے میڈیا ڈئیلاگ سیریز شروع کی ہوئی ہے اور گذشتہ چھ ماہ کے دوران کئی میڈیا ڈائیلاگ سیشن منعقد ہو چکے ہیں۔

میڈیا ڈائیلاگ کا ایک اور بڑا مقصد ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ملک میں ایک پرامن، تعمیری اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے ساتھ یونیورسٹی کے روابط کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :