بھارت کے بیانات پر توجہ دینے کے بجائے ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا ٗ سینیٹر شاہی سید

حکومت سے اچھے بجٹ کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ٗعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کی گفتگو

بدھ 10 جون 2015 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بھارت کے بیانات پر توجہ دینے کے بجائے ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا ٗحکومت سے اچھے بجٹ کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی، بدنظمی و انتظامات کو الیکشن کمیشن پر نہ ڈالے، اس کی ذمہ دار وہ خود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت سے اچھے بجٹ کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ملک حالت جنگ میں ہے، ایسے حالات میں ایسے ہی بجٹ ہوتے ہیں۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ مہنگائی کے اعتبار سے تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ بھی کیا جائے تو کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی وزیراعظم کے بیانات پر توجہ دینے کے بجائے اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :