ضلع سبی کو گرین سٹی بنانے کیلئے عوام محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں ،ضلعی فارسٹ آفیسر میر جعفر علی بلوچ

بدھ 10 جون 2015 17:55

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ڈویژنل فارسٹ آفیسر سبی میر جعفر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع سبی کو گرین سٹی بنانے کیلئے عوام محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں شجر کاری مہم کی کامیابی اسی صورت ممکن ہوسکتی ہے جب شہری پودوں کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں محکمہ جنگلات سبی میں شجر کاری مہم کے دوران 2لاکھ25ہزار پودے لگانے کیلئے انتظامات کو حتمہ شکل دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی معاون سیکر ٹری احمد خان لونی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ ، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل کے مرکزی سیکر ٹری انفارمیشن سید طا ہرعلی ، فارسٹ آفیسر خدائیدار خجک بھی موجود تھے ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر میر جعفر علی بلوچ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگا رہے گا آپ کو سایہ دیتا رہے گا اورساتھ ساتھ درخت لگانے والے کو بھی اس کا اجر ملتے رہے گا ،ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا جب ماحول صاف ستھرا ہوگا تو محنت مند معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سبی کو سرسبز بنادوں اسی مقصد کیلئے دن رات کام کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے آلودگی کے خاتمہ اور بلوچستان کو سرسبز بنانے کیلئے صوبائی وزیر جنگلات لہ لہ عبید اﷲ بابت سیکر ٹری جنگلات خدائے رحیم ، صوبائی سربراہ چیف آفیسر جنگلات تاج محمدرند کی ذاتی کاوشوں کی بدولت اس مرتبہ لاکھوں کی تعداد میں پودے فراہم کئے گئے ہیں جن کی فراہمی کا سلسلہ تیز ترہے اس مرتبہ سبی ڈویژن میں محکمہ جنگلات 2لاکھ 25ہزار پودے شجر کاری مہم میں لگائے گا تاکہ سبی کا گرم موسم میں تبدیلی لائی جاسکے عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پودے لگاکر اپنی ذمہ دای پوری کریں اپنے ہاتھوں سے لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت کو بھی ممکن بنائیں تاکہ پودے ضائع نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے اور عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے محکمہ جنگلات اپنا رول پلے کررہا ہے صحافی برادری کا بھی فرض ہے کہ قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور شجر کاری مہم کوکامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔