سبی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ،دن بھر سورج آگ اگلنے لگا،رات کو بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری پریشان

بدھ 10 جون 2015 17:53

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سبی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا دن بھر سورج آگ اگلنے لگارات کو بجلی کی انکھ مچولی سے شہری پریشانی کا شکار کئی علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفامرز اوور لوڈ ہوکر پھٹ گئے کئی علاقوں میں پانی کا بحران معزصحت غیر معیاری ٹھنڈے مشروبات کی بھر ماربرف کی مانگ میں اضافے کے باعث 12روپے فی کلو فروخت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں سورج دن بھر آگ اگلنے لگا جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گرمی کے باعث کھیتوں کام کرنے والے کسان و ڈیلی بنیادوں پرمزدوری کرنے والوں کو گرم دھوپ کی شدت نے مشکلات میں ڈال دیا درجہ حرارت 47گریڈ ہونے سے شہر اور گلیاں ویرانی کا شکار رہیں سبی وگردونواح میں کئی علاقوں اور محلوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر اورو لوڈ ہونے کے باعث بوجھ نہ اٹھا سکے اور دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈاکٹر ز کے مطابق باہر نکلتے ہوئے سروں پر کپڑا ڈال کر نکلایا جائے ٹھنڈے پانی مشروبات کا استعمال کیاجائے سبی وگردونواح میں گرمی سے بچاؤ کیلئے شہر ی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں تاہم غیر معیاری اور معزصحت مشروربات کھلے عام فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ سبی وگردونواح میں برف کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی برف مہنگے دام فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :