3جون کو ایک گھنٹہ تیز بار ش کے بعد سب تحصیل شاہ نورانی میں موضع کہن میاندھار و میں تیز سیلابی ریلے سے 20مکانات مکمل طور پرتباہ ہوگئے ،50سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ،ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ

بدھ 10 جون 2015 17:43

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے دفتر سے جاری پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ 3جون 2015کے روز ایک گھنٹہ تیز بار ش کے بعد سب تحصیل شاہ نورانی میں موضع کہن میاندھار و میں تیز سیلابی ریلے نے کم و بیش 20مکانات کو مکمل طور پر منہدم کردیا ۔ جبکہ 50سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔ جانی نقصان میں بچوں اور خواتین پر مشتمل کل 16افراد کی جان کی بازی ہار گئے جو کہ اس وقت اپنے گھروں کے پاس ہی موجود تھے ۔

سیلابی ریلامال مویشی اور گھریلو سامان کو ساتھ بہا کر لے گیا ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار سیلاب کے دن فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نہ صرف یہ کہ لاشوں کی تلاشی کے عمل میں حصہ لیا بلکہ ان کی تدفین کے مراحل کی بھی نگرانی خود کی ۔

(جاری ہے)

محکمہ PDMAحکومت بلوچستان نے از حد برق رفتاری سے متاثرہ علاقے کے لئے اشیائے خوردونوش اور خیمہ جات روانہ کئے جو کہ دوسرے ہی روز پہنچ گئے ۔

اس کے علاوہ FCآواران ملیشیانے بھی سامان کی مد میں بھی بروقت مدد پہنچائی ۔ دونوں کے سامان تفصیل بذیل ہے ۔ PDMAکی جانب سے تقسیم کردہ سامان میں 200ٹن گھی فی ٹن (2.5کلو)، 50بوری چینی (فی کلو بوری 50کلو )، پتی 2بوری (فی بوری 75کلو ،)50بوری دالیں (فی بوری 50کلو)، چاول 50بوری (فی بوری 25کلو)، منرل واٹر (50کاٹن),خیمہ جات(200عدد)چھولے 50بوری(فی بوری 50کلو)، کمبلیں 200عدد مچھر دانیاں 200عدد شامل ہیں ۔

FCٓٓٓ آواران ملیشیاکی جانب سے تقسیم کردہ سامان آٹا250کلو ،گھی52کلو، چینی و پتی 104کلو ، دالیں 104کلو چاول 104کلو ، نمک52کلو، مصالحہ جات 48کلو ، بیسن 52کلو ، روح افزاء شربت 52بوتلیں ، کھجور 52کلو ، منرل واٹر312بوتلیں ، خیمہ جات 70عدد شامل ہیں ۔ ادویات کی فراہمی کے لئے ڈویژنل محکمہ صحت کے ارکان نے خود کام کا معائنہ کیا اورضرورت سے زائد ادویات پہنچائی جو کہ بعدازاں سول ڈسنپسر ی کہن میں رکھی گئی ۔

متاثرہ علاقہ میں اب راشن وادویات کی کوئی کمی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شخص گمشدہ ہے ۔ مکمل طور پر منہدم اور جزوی متاثرہ مکانات کا جائزہ مکمل ہو کر بمع وفات شدگان نقصانات اموال اسباب حکومت بلوچستان کوئٹہ کو آج برائے معاوضہ روانہ کردیا گیا ہے ۔یہاں یہ امر دہرانا لازمی ہے کہ چونکہ محدودآبادی متاثرہوئی تھی ۔ اس لیے پہنچائی گئی غذائی اجناس ان کے لئے کافی ہیں اور وہ احسن طریقے سے اپنا گزر بسرکرسکیں گے تاوقتیکہ حکومت کی طرف سے ان کے مکانات اور دکانات کا معاوضہ اد ا ہوسکے اور وہ اپنا گھر بارود وبارہ سے تعمیر کرسکیں ۔

ضلع انتظامیہ اور اہل علاقہ کی طرف سے محکمہ PDMA کی اس جلد رفتار اور کافی مطمئن انتظامات کو خوب سراہا گیا اور اس سے عوام علاقہ کا نہ صرف ریاست پر اعتماد بحال ہوا بلکہ ان کی فوری ضروریات کا حل بھی دستیاب ہوا۔

متعلقہ عنوان :