خواتین فٹ بال ورلڈ کپ: سپین اور کوسٹا ریکا کا میچ ایک ایک گول سے برابر
کوسٹا ریکا کی نو آموز ٹیم نے سپین کی تجربہ کار ٹیم کیخلاف برابر میچ کھیل کر سب کو حیران کر دیا
بدھ 10 جون 2015 17:36
مانٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ میں کوسٹا ریکا کی نو آموز ٹیم نے سپین کی تجربہ کار ٹیم کیخلاف برابر میچ کھیل کر سب کو حیران کر دیا ہے۔دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کر پائیں۔
(جاری ہے)
گروپ ای کا افتتاحی میچ مانٹریال کے اولمپکس سٹیڈیم میں کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی اورخیال تھا کہ سپین کی ٹیم باآسانی میچ جیت جائیگی لیکن کوسٹاریکا کی ٹیم لوہے کا چنا ثابت ہوئی اور میچ برابر کھیل گئی۔
میچ شروع ہونے کے 13ویں منٹ میں وکی لوسادا نے سپین کی طرف سے پہلا گول کیا لیکن اس کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور اگلے ہی منٹ میں کوسٹا ریکا کی راکیل روڈری گوز سنڈینو نے گول کر دیا۔سپین کی ٹیم کو کھیل کے دوسرے ہاف میں کئی یقینی چانس ملے لیکن مخالف ٹیم دیوار بن گئی۔ کوسٹاریکا کا اگلا میچ ہفتے کو جنوبی کوریا اور سپین کابرازیل سے ہو گا۔ اس گروپ میں آخری میچ اگلے بدھ کو جنوبی کوریا اور برازیل میں ہوگا۔ `متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.