کولمبو میں پاکستان ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری

بدھ 10 جون 2015 17:36

کولمبو میں پاکستان ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے میزبان سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے کولمبومیں پریکٹس کا آغاز کردیا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ اور بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا پہنچ کر میزبان ٹیم کیخلاف سیریز کی تیاری شروع کردی اور کولمبو میں بھرپورپریکٹس کی۔ ٹیم کوچزکی نگرانی میں نیٹ پریکٹس کے علاوہ بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی کوشش ۔

(جاری ہے)

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور سیریز میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ قومی ٹیم کو سری لنکا روانگی سے پہلے ایک ساتھ پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا تھا۔ جس کی کمی ہم اگلے چند دن میں پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم آئی لینڈ کے دورے کا باقاعدہ آغاز آج سے کولمبو میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کیخلاف پریکٹس میچ سے کرے گی۔ جس کے بعد مصباح الحق الیون گال روانہ ہوجائے گی۔ جہاں مہمان اور میزبان ٹیم کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ سترہ جون سے شروع ہوگا۔ `

متعلقہ عنوان :