پاکستان مضبوط ایٹمی قوت بھا رتی جا ر حیت کاجواب دینا ہمیں آتا ہے، اکرم خان درانی

بدھ 10 جون 2015 17:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے ، پاکستان مضبوط ایٹمی قوت بھی ہے ہر کارروائی کا بھرپور جواب بھی دینا ہمیں آتا ہے ،پارلیمنٹ کی میانمر میں مسلمانوں کے حوالے سے قرارداد حوصلہ افزا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کمزور ملک نہیں ہے ایسے بیانات کی بجائے اعتدال کی بات کرنی چاہیے اس قسم کے بیانات کے بعد تمام مذاکرات ناکام ہیں برما میں جو صورتحال ہے وہ ناقابل سماعت ہے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے میانمر کے حوالے سے مشترکہ قرارداد سے وہاں کے مسلمانوں کو حوصلہ ملے گا اور یہ پیغام جائے گا پاکستان ان کے ساتھ ہے ۔ نریندر مودی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو ایسی زبان آتی ہے تو ہم بھی سخت سے سخت جواب دینے کیلئے تیار ہیں پاکستان ایک مضبوط ایٹمی ملک ہے انڈیا کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے

متعلقہ عنوان :