ٹیم نوجوان اور ناتجربہ کارکھلاڑیوں پرمشتمل ہے، وقار یونس

انگلینڈ میں ہونے والے چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت بڑا چیلنج ہے۔ انہیں یقین ہے کہ پاکستان آٹھ ملکی ٹورنامنٹ میں جگہ بنالے گا، ہیڈ کوچ

بدھ 10 جون 2015 17:24

ٹیم نوجوان اور ناتجربہ کارکھلاڑیوں پرمشتمل ہے، وقار یونس

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ ہماری ون ڈے ٹیم نوجوان اورناتجربہ کارکھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ چیمپئنزٹرافی کیلئے کوالیفائی کرنے کی امید ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت بڑا چیلنج ہے۔ انہیں یقین ہے کہ پاکستان آٹھ ملکی ٹورنامنٹ میں جگہ بنالے گا۔

(جاری ہے)

قومی کوچ نے کہا کہ پاکستان کے ٹیسٹ ٹیم سینئرکھلاڑیوں پر مشتمل اورکافی مضبوط ہے اور کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے برخلاف ون ڈے ٹیم ابھی تشکیل نو کے دور سے گزر رہی ہے۔اس میں شامل بیشتر کھلاڑی باصلاحیت لیکن ناتجربہ کار ہیں۔ انہیں ایڈجسٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز تین دو کے مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آئی لینڈرز کو اس سے بڑے مارجن سے شکست دیں۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اورٹیم میں سری لنکن ٹیم کو زیرکرنے کی اہلیت موجود ہے۔ `

متعلقہ عنوان :