اس اداکارہ پر مقدمہ بن گیا تو سب پھنس جائیں گی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

اس اداکارہ پر مقدمہ بن گیا تو سب پھنس جائیں گی

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون2015ء)یک شخص نے ایک اداکارہ پر مقدمہ کر دیا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ اداکارہ ٹی وی میں سے اسے گھورتی ہے۔ زہاؤ وی چین کی ایک مشہور اداکارہ ہے، جس نے کئی ایوارڈ جیتے ہیں۔ چائنا ٹائمز کے مطابق شنگھائی کی ایک عدالت میں مقدمے کے دوران ایک شخص نے موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ کے سکرین کی طرف قاتل ادا کے ساتھ دیکھنے پر وہ روحانی طور پر مجروح ہوا ہے۔

ڈرامے میں اداکارہ کا کردار ایک جذباتی عورت کا ہے جو اپنے شوہر اور بیٹی کو گھورتی رہتی ہے۔ مقدمہ کرنے والے شخص نے ہرجانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ چین میں پچھلے ماہ سے عجیب و غریب مقدمات کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ پچھلے ماہ ایک وکیل نے عدالتی کاروائی کے دوران وقفہ نہ دینے پر جج کے خلاف مقدمہ کر دیا۔ وکیل کا موقف تھا کہ وقفہ نہ ہونے کی وجہ اس کی صحت خراب ہوتی ہے۔

اس خبر کا حوالہ
10/06/2015 - 17:17:02 :وقت اشاعت