اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی فہرست تیار، الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 17:12

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں تیار کر لی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیو ں کی فہرستیں 11 سے 20 جون تک آویزاں کی جائیں گی جن پر 30جون تک اعتراضات درج کیے جائیں گے جبکہ حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹی فکیشن 28 جولائی کو جاری کیا جائے گا.