فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کی 17 سالہ حکمرانی کو خطرات لاحق

بدھ 10 جون 2015 17:03

فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کی 17 سالہ حکمرانی کو خطرات لاحق

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر سیپ بلاٹر کی 17 سالہ حکمرانی کو خطرات لاحق ہو گئے۔ 16 دسمبر کو انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 16 دسمبر 2015 کو سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں فٹبال کی عالمی تنظیم کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کا ایجنڈا فیفا کے موجودہ صدر سیپ بلاٹر کی جگہ ایک نئے صدر کا انتخاب کرنا ہے۔ اجلاس میں فیفا کی تمام 209 رکن ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا جو کہ نئے صدر کے چناوٴ کیلئے ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ فیفا کے صدر ان دنوں بدعنوانی اور بے ضابطگی کے الزامات کی زد میں ہیں۔ امکان ہے کہ رواں سال ان کا بطور فیفا صدر 1998 سے شروع ہونے والا کیرئیر اختتام پذیر ہو جائے گا۔