پاکستان میانمار نہیں ، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگی ،بھارتی وزراء کے اشتعال انگیزبیانات معمول بن گئے ہیں ، پاکستان پر تسلط قائم کرنے کے بھارتی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے ، پاکستان کے بارے میں غلط عزائم رکھنے والے کان اور آنکھیں کھولیں ، بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کابھارتی وزیر راجیا وردھن راٹھور کے دھمکی آمیز بیان پر شدید رد عمل کا اظہار
بدھ 10 جون 2015 17:02
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان میانمار نہیں ، پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، بھارتی وزراء کی طرف سے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات معمول بن گئے ہیں ، پاکستان پر تسلط قائم کرنے کے بھارتی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے ، پاکستان کے بارے میں غلط عزائم رکھنے والے کان اور آنکھیں کھولیں ، بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔
وہ بدھ کو بھارتی وزیر راجیا وردھن راٹھور کے دھمکی آمیز بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت امن مذاکرات کا اعادہ کیا لیکن بھارت نے مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میانمار میں نہیں ،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
مسلح افواج حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ، ایل او سی پر بمباری بھارتی پالیسی کا حصہ بن گئی ہے ، بھارتی وزراء کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیاں معمول بن گئی ہیں ۔بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے ، بھارتی عزائم نا پہلے کامیاب ہوئے اور نہ ہی آئندہ ہوں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں بھارت کا تسلط اور اجارہ داری قبول نہیں ہے ۔ پاکستان کے بارے میں غلط عزائم رکھنے والے کان اور آنکھیں کھولیں ، بھارتی وزراء کے دھمکی آمیز بیانات پر مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی پاکستان پر تسلط قائم کرنے کے بھارتی عزائم کامیاب ہوں گے ۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.