گلگت بلتستان الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواران کی بڑی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ حقیقی تبدیلی اور عوامی بقا کی جنگ صرف مسلم لیگ(ن) ہی لڑ سکتی ہے ‘قوم میاں محمد نواز شریف کیساتھ ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما راجہ امداد علی طارق کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 10 جون 2015 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما راجہ امداد علی طارق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواران کی بڑی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ حقیقی تبدیلی اور عوامی بقا کی جنگ صرف مسلم لیگ(ن) ہی لڑ سکتی ہے اور قوم میاں محمد نواز شریف کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت و بلتستان میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی دراصل میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے اور مسلم لیگ(ن) کی کامیابی خطے کی تقدیر بدل دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عبرتناک شکست کو پیپلز پارٹی کی کرپشن، بیڈ گورننس، لوٹ کھسوٹ اور بد اعمالیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرداری ٹولہ نے دھونس اور دھاندلی کے ذریعے پہلے گلگت وبلتستان میں اور پھر آزاد کشمیر پر نا اہل حکمرانوں کی صورت میں جو عذاب نازل کیا تھا آج گلگت و بلتستان کے عوام نے اس کا حساب چکا دیا ہے اورکہا کہ بہت جلد آزاد کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی اپنے انجام کو پہنچ جائیگی اور عام انتخابات کے اندر مسلم لیگ(ن) اس سے بھی بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں کو بھی اس الیکشن میں اپنی حیثیت کا انداز ہو جانا چاہیے کہ اصل تبدیلی صرف مسلم لیگ(ن) ہی لا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :