چکار میں ایک ماہ سے جاری کرکٹ کا ٹورنامنٹ نوجوانوں میں مثبت سوچ کو فروغ دینے میں بڑی مدد دے گا‘ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بابو رشید قریشی کی خدمات مثالی ہیں‘کھیل میں ہار جیت لگی رہتی ہے

سیکرٹری جنگلات و اکلاس فرحت علی میر کا تقریب سے خطاب

بدھ 10 جون 2015 16:53

چکار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سیکرٹری جنگلات و اکلاس فرحت علی میر نے کہا ہے کہ چکار میں ایک ماہ سے جاری رہنے والا کرکٹ کا ٹورنامنٹ نوجوانوں میں مثبت سوچ کو فروغ دینے میں بڑی مدد دے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بابو رشید قریشی کی خدمات مثالی ہیں۔کھیل میں ہار جیت لگی رہتی ہے۔ ہارنے والی ٹیم آئندہ کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو مزید مستعد کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکار میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم اعلیی جنگلات ڈاکٹر شفیق الرحمن ،ناظم تجدید چوہدری کریم، ناظم سرکل راجہ یونس، ڈپٹی سیکرٹری جنگلات خواجہ شفقت، ڈائریکٹر وائلڈ لائف فشریز چوہدری عبدالرزاق، سمیت ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ پرویز خان،ایڈمنسٹریٹر ٹاوٴن کمیٹی چکار سردار فاروق خان اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی اس تقریب کی رونق بنی۔ سیکرٹری جنگلات کی طرف سے ونر ٹیم کو دس ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ اور کھلاڑیوں میں جملہ آفیسران نے انعامات بھی تقسیم کیے۔اور کامیاب ہونے والی ٹیم کو داد دی۔ اس سے پہلے جب سیکرٹری جنگلات و اکلاس فرحت علی میر تقریب میں شرکت کیلئے چکار گراوٴنڈ کے پنڈال میں داخل ہوئے تو وہاں پر موجود چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بابو نصیر قریشی اور کھلاڑیوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر شفیق الرحمن نے بھی مختصر خطاب کیا اور کہا کہ نوجوان جس طرح کھیلوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ اسی جذبے کے تحت جنگلات کو بچانے اور ان کی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :