اقتصادی راہداری منصوبہ کی نگرانی ، خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام سپیکرقومی اسمبلی کو بھجوا دیئے
بدھ 10 جون 2015 16:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لئے قائم ہونے والی پارلیمانی کمیٹی کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نام سپیکر سردار ایاز صادق کو بھجوا دیئے۔
(جاری ہے)
ترجمان خورشید شاہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والی اے پی سی میں اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لئے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن کے چھ ارکان کے نام سپیکر ایاز صادق کو بھجو ا دیئے ہیں۔
اکیس رکنی اس کمیٹی میں چودہ ارکان کا تعلق قومی اسمبلی اور سات کا سینٹ سے ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے سپیکر کو جو چھ نام بھجوائے ہیں ان میں اعجاز جاکھرانی‘ شازیہ مری‘ آفتاب شیرپاؤ‘ خالد مقبول صدیقی‘ امیر حیدر ہوتی اور اسد عمر کے نام شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے اس کمیٹی کے لئے آٹھ نام جبکہ اپوزیشن کی طرف سے چھ نام دیئے گئے ہیں جبکہ سینٹ میں بھی اپوزیشن چار اور حکومت کی طرف سے تین ارکان کے نام سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.