پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے چین کے نائب و زیر سیکیورٹی کی ملاقات

بدھ 10 جون 2015 16:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے چین کے نائب و زیر سیکیورٹی کی ملاقات ‘ اقتصادی راہداری پر موثر سیکیورٹی انتظامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے نائب وزیر سکیورٹی نے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اقتصادی راہداری کو زیر غور لایا گیا۔ آرمی چیف نے چین کے نائب وزیر سکیورٹی ڈونگ ہیز ہو کو پاک چین اقتصادہ راہداری پر موثر سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :