گوجرانوالہ ‘تہرے قتل اور زیا دتی کے دو مختلف مقدمات میں ملو ث دو مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جا ری

بدھ 10 جون 2015 16:43

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تہرے قتل اورزیا دتی کے دو مختلف مقدمات میں ملو ث دو مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جا ری کر دئیے ،دونوں مجرمان کو16 جون کے روز تختہ دار پر لٹکا یا جا ئیگا انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر1 کے جج چو ہدری امتیاز نے تھا نہ شکر گڑھ کے علا قہ میں تین افراد کے قتل میں ملو ث مجرم بشارت علی کے ڈیتھ وارنٹ جا ری کر تے ہو ئے اسے16 جون کوپھا نسی پر لٹکا نے کا حکم دیا مجرم نے 1999 کو تھا نہ شکر گڑھ کے علا قہ میں فا ئرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا تھا فا ضل جج نے حا فظ آباد کے علا قہ میں 12سا لہ بچی کے سا تھ ذیا دتی کے مجرم محمد اشرف کے ڈیتھ وارنٹ جا ری کر تے ہو ئے اسے 16 جون کو تختہ دار پر لٹکا نے کا حکم دیدیا مجرم نے 1999 میں تھا نہ پنڈی بھٹیاں کے علاقہ میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشا نہ بنا یا تھا۔

متعلقہ عنوان :