لاہور : الیکشن ٹربیونل میں این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، نادرا نے پری اسکیننگ رپورٹ پیش کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 16:42

لاہور : الیکشن ٹربیونل میں این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل میں این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں نادرا نے این اے 118 کی پری اسکیننگ رپورٹ پیش کر لی.

(جاری ہے)

نادرا رپورٹ کے مطابق حلقے کے 5 پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے جبکہ 60 سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں الیکٹورل رول موجود نہیں ہے، رپورٹ کے مطابق حلقہ کے 22 پولنگ اسٹیشنز میں غیر استعمال شدہ کاؤنٹر فائلیں ملی ہیں جبکہ متعدد اسٹیشنز پر فارم 14 اور 15 غائب ہیں. ٹربیونل نے فریقین کے وکلا کو جرح کے لیے 16 جون کو طلب کر لیا ہے. یاد رہے کہ این اے 118 سے ن لیگ کے ملک ریاض کامیاب ہوئے تھے ، جبکہ ملک ریاض کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے حامد خان نے چیلنج کیا تھا.

متعلقہ عنوان :