انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان کے تحت بعد از بجٹ سیمینارکل منعقد ہوگا

بدھ 10 جون 2015 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی سدرن ریجنل کمیٹی کے تحت بعد از بجٹ سیمینار سے جمعرات 11جون کو کراچی میں خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر رفیق ویانی کے مطابق آئی سی اے پی کی ٹیکسسیشن کمیٹی کے ممبر ثاقب مسعود، شیخا اینڈ مفتی چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس کے پارٹنر عدنان مفتی، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ، حب پاور کمپنی لمیٹڈکے چیف ایکزیکٹیو آفیسر خالد منصور، انسٹی ٹیوٹ کی ٹیکسیشن کمیٹی کے چیئرمین نعیم اختر شیخ،اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کے پارٹنر سید محمد شبر زیدی، نیشنل بنک آف پاکستان کے ڈائریکٹر افتخار اللہ والا،باکر تیلی محمودادریس قمر چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس کے پارٹنر محمود عبدالرزاق،سدرن ریجنل کمیٹی کے چیئرمین ارسلان خالد اور کنوینر عبدالرب خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :