سندھ میں گیس کی غیر اعلانیہ ،شیڈول کے علاوہ بندش سوتیلی ماں کا سلوک ہے ،مراد علی شاہ

بدھ 10 جون 2015 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں گیس کی غیر اعلانیہ اور شیڈول کے علاوہ بندش کی شدید اور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک قرار دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی سے رابطہ کرکے سندھ میں گیس کی بندش پر سندھ کی جانب سے اپنا شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے اور وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر اس پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا تو وہ ملک سے باہر تھے، جس پر انہوں نے وفاقی سیکرٹری سے سندھ میں غیر اعلانیہ اور شیڈول کے علاوہ گیس کی بندش پر شدید احتجاج اور سندھ کے عوام کے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں گیس کی غیر اعلانیہ اور طے شدہ شیڈول کے علاوہ گیس کی بندش سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے اور یہ سندھ کے سوتیلی ماں کا سلوک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے برداشت کو آزمایا جارہا ہے۔وزیر اعظم فوری طور پر سندھ کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :