Live Updates

پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخ ساز دھاندلی کی، سرکاری مشینری کو آباؤ اجداد کی میراث سمجھ کر استعمال کیا گیا

سہ جماعتی اتحاد صوبہ میں بدترین دھاندلی کی مذمت کرتا ہے، وزیراعلی کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رہیگا، مفتی سید جنان، حاجی عتیق الرحمن

بدھ 10 جون 2015 16:33

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پی ٹی ائی کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں تاریخ ساز دھاندلی کی،سرکاری مشینری کو آباؤ اجداد کی میراث سمجھ کر استعمال کیا گیا،من پسند نتائج کیلئے انتظامی افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،ھنگو میں 6 یونین کونسلز کے بیلٹ باکسز کو سیل کرنا قابل مذمت ہے،ڈی آر او ھنگو کی مجرمانہ غفلت کی بدولت تیس مئی کو پولنگ اسٹیشنوں پر دما دم مست ہوتا رہا،سہ جماعتی اتحاد صوبہ بھر میں بد ترین دھاندلی کی مذمت کرتا ہے،وزیر اعلی استعفیٰ دیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا،ھنگو میں احتجاجی مظاہرے سے ایم پی اے مفتی سید جنان،سہ جماعتی اتحاد کے سربراہ حاجی عتیق الرحمان،اے این پی کے ضلعی صدر یوسف خان اور دیگر کا احتجاجی دھرنے سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے دیگر شہروں کی طرح ضلع ھنگو میں بھی سہ جماعتی اتحاد کی طرف سے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں اور دھاندلی کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں سینکڑوں افراد طاور سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایم پی اے مفتی سید جنان،سابق ایم پی ائے اور سہ جماعتی اتحاد کے کنوینئر حاجی عتیق الرحمان ،مولانا تحسین اللہ ،اے این پی کے صدر یوسف خان ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سکریٹری مالیات مولانا عزیز احمد اشرفی ،مولانا نیازبت شاہ،فرید سنگھ اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور تیس مئی کو صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تھی تما ڈی ار اوز اور سرکاری مشنری نے حکومت کے ساتھ نمک حلالی کا فریضہ انجام دیا۔

مققرین نے کہا کہ تاریخ ساز دھاندلی پر کسی کمیشن کو نہیں مانتے ۔تیلی پہلوان فوری مستعفی ہو کر ذمہ داری قبول کریں مقررین نے حکومت سے مستعفی ہونے اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے ذ،مہ داران کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا۔سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ ھنگو میں ڈی آر او نے چھے یونین کونسل کے بیلٹ بکس کی گنتی نہ کر کے دھاندلی کی کوشش کی ہے ہ ڈی آر او ھنگو کی جانب داری کی بھی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات