عوام اپنے اندر اتحاد اور یکجہتی لے آئیں تو کرپٹ حکمرانوں کا ٹھہرنا مشکل ہوجائیگا‘ پاکستان جمہوری اتحاد
بدھ 10 جون 2015 16:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ عوام اپنے اندر اتحاد اور یکجہتی لے آئیں تو کرپٹ حکمرانوں کا ٹھہرنا مشکل ہوجائیگا، خلق خدا آج جن سنگین مشکلات سے دوچار ہے اس میں اسکا اپنا قصور بھی ہے،اگر باریاں لیکر ملک لوٹنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا جاتا تو یقینا آج عام آدمی کی حالت اتنی بدتر نہ ہوتی اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پرچل نکلتا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاظلم ،ناانصافی اورلوٹ مار کے نظام کو بدلنے کیلئے قوم کو اپنا موٴثر کردارادا کرنا ہوگا، قوم نے اپنی سوچ اور روش تبدیل نہ کی تو 100سال میں بھی ان قومی لٹیروں سے جان نہیں چھوٹے گی،ملکی وسائل پر ہر پاکستانی کایکساں حق ہے مگر صرف25خاندان ہی قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمران طبقے نے قوم کو بھکاری بنا دیا ہے اور عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لیکر ملک چلایا جارہا ہے جس سے ہرآنیوالا بچہ بھی سینکڑوں ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے، برسراقتدار جماعتوں کی میگا کرپشن،لوٹ مار اور اقربا پروری سے معیشت کا بھرکس نکل چکا ہے اور غریب طبقات دو وقت کی روٹی سے بھی قاصر ہیں، اب بھی موقع ہے کہ عوام کرپشن،ناانصافی،ظلم اورزیادتی کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر متحدہوجائیں تاکہ میگا کرپشن میں ملوث حکمرانوں کو واپس گھر پہنچایا جاسکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.