عقل کے اندھے حکمران ملک کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں ‘محمد سبطین خان
بدھ 10 جون 2015 16:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ عقل کے اندھے حکمران ملک کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں ‘پنجاب میں آئین وقانو ن نہیں بلکہ جنگل کا قانون چل رہا ہے ‘نابینا افراد کے ساتھ حکومتی رویہ آمر یت سے بھی بدتر ہے جس کیخلاف پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کیا جا ئیگا ۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب محمد سبطین خان نے کہا کہ (ن) لیگ اصل میں ناکام لیگ ہے جسکا کام عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ اپنی سیاسی مشہوری ہے مگر قوم کے سامنے حکمرانوں کے اصل چہر ے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کے بات کر نیوالے عقل کے اندھے حکمرانوں کو مال روڈ پر اپنے مطالبات کے حق کیلئے احتجاج کر نیوالے نابینا افراد کیوں نظر نہیں آتے ؟۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ کی حکو مت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور انکو کسی صورت مزید ا۱قتدار میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ یہ جتنی دیر اقتدار میں رہیں گے قوم پرمہنگائی ‘بے روز گاری اور لوڈشیڈ نگ سے عذاب آتا رہیگا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.