یامی گوتم کو ”بجرنگی بھائی جان“ کا کیوں انتظار ہے؟
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

مزید فن و فنکار کی خبریں

وقت اشاعت: 10/06/2015 - 16:30:46 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 16:30:45 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 16:30:43 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 16:23:50 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 16:23:48 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 15:17:24 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 14:45:01 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 14:44:59 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 14:44:58 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 14:02:59 وقت اشاعت: 10/06/2015 - 14:02:57
- مزید خبریں

یامی گوتم کو ”بجرنگی بھائی جان“ کا کیوں انتظار ہے؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم کو اداکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی ریلیز کا بیتابی سے انتظار ہے۔ اس انتظار کی وجہ فلم میں سلمان خان کی موجودگی ہرگز نہیں بلکہ فلم میں چائلڈ ایکٹرس کے طور پر شامل ہرشالی ملہوترا ہیں۔ ہرشالی اس فلم میں پاکستانی بچی کا کردار نبھارہی ہیں۔ ہرشالی، یامی گوتم کی پسندیدہ ترین اداکارہ ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں ماضی میں رنگ گورا کرنے والی ایک کریم کے اشتہار میں ایک ساتھ کام کرچکی ہیں۔

اس اشتہار میں ہرشالی کی معصومانہ اداکاری نے یامی کا دل موہ لیا تھا اور وہ تب ہی سے ہرشالی کی دیوانی ہیں۔ اب بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی کی اداکاری نے یامی کو ایک بار پھر ہرشالی کے عشق میں مبتلا کردیا ہے اور وہ بیتابی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں۔

10/06/2015 - 16:23:48 :وقت اشاعت