بھارتی ریاست آسام میں بارشوں کے باعث ایک شخص ہلاک،درجنوں لاپتہ،81ہزار متاثرسیلابی وارننگ جاری

بدھ 10 جون 2015 16:08

نئی دہلی/ دسپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) بھارتی ریاست آسام میں بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں لاپتہہوگئے ،81ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ،لوگوں کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے 10 اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے سیلاب سے ایک شخص ہلاک جبکہ81 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

تقریبا 192 گاوٴں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔ سب سے زیادہ لکھیم پور ضلع متاثر ہوا جہاں 30 ہزار کے قریب لوگ بے گھر ہوگئے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے انتظامیہ نے تین امددی کیمپ لگادئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی محفوظ مقام تک منتقلی کا عمل جاری ہے ادھر سیلابی پانی سے 3ہزار 768 ایکڑ رقبے پر پھیلی کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :