وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ، غریب عوام کا بجٹ ہے، چودھری عبدالرزاق ڈھلوں

بدھ 10 جون 2015 15:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان اور غریب عوام کا بجٹ ہے جس میں ضرورت زندگی کے تمام شعبوں بالخصوص عوامی ضروریات کو ملحوظ رکھا گیا، پنجاب حکومت بھی عوام دوست بجٹ پیش کرئے گی ، رمضان پیکیج کی بدولت عوام کو حقیقی ریلیف میسر آسکے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے جس کے تحت رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں عوام کو آٹا اور دیگر معیاری اشیائے خورد و نوش سستے داموں فراہم کی جائیں گی، پنجاب حکومت رمضان پیکیج کے تحت معیاری آٹے کی فراہمی پر 3ارب 50کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 310 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے میں دستیاب ہوگا، 20 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 660 روپے میں فروخت ہوگا، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران رمضان پیکیج کے تحت صوبے بھر میں 316 رمضان بازار لگائے جائیں گے، 17 ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں میں تبدیل ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے خصوصی پیکیج پر اربوں روپے صرف کررہی ہے جہاں اشیائے ضروریہ،سبزیاں،پھل،گھی، خوردنی تیل، چینی، مرغی کا گوشت، انڈے، دال چنا، دال ماش اور بیسن سستے داموں فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :