میاں محمو دالر شید نے بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان دشمن بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی

بدھ 10 جون 2015 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان دشمن بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی ‘ حکو مت سے آل پارٹیز کانفر نس بلانے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مشتر کہ حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حکمران بھارت کو ناراض نہیں کر نا چاہتے اس لیے کھل کر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بجائے صرف الفاظی مذمت کی جارہی ہے جو پوری قوم کیلئے لمحہ فکر یہ ہے اور ہم نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی جمع کروادی ہے اور حکو مت کو چاہیے کہ وہ اس قرار داد کو آؤٹ آف ٹرن لانے کی اجازت دی اور اسکو جلد ازجلد متفقہ طور پر منظور کر کے بھارت کو بھر پور مذمتی جواب دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالر شید نے پنجاب کے حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے سیاسی مشہوری کیلئے قومی خزانے کے اربوں روپے کا ضیاع کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب اسمبلی کے حکمرانوں کی تمام ناکامیوں اور نا اہلیوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر یں اور انکے ظالمانہ اقدام کے خلاف بھر پور احتجاج بھی کیا جائیگا ۔