اکنامک کوریڈور کا عظیم منصوبہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کیلئے ہے‘ میاں عرفان دولتانہ
بدھ 10 جون 2015 15:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا عظیم منصوبہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کیلئے ہے۔منصوبے سے سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ، پنجاب،گلگت بلتستان،آزاد کشمیرسمیت پورے ملک کے عوام مستفید ہوں گے اوراس منصوبے پر ملکر کام کرکے پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے۔
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے منصوبے سے پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی استفادہ کریں گے اورخطے میں معاشی و تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔چین کا پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تاریخی پیکیج دراصل چینی قیادت کاپاکستان کی عوام سے والہانہ محبت اوروزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار ہے ۔(جاری ہے)
چین نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے تاریخ ساز اقتصادی پیکیج دیا ہے ،جس پر پوری پاکستانی قوم چینی قیادت اورعوام کی ممنون ہے ۔
ہماری آئندہ نسلیں بھی چین کی اس فراخدلی ،مشکل وقت میں ہاتھ تھامنے اوراربو ں ڈالر کی سرمایہ کاری کو کبھی فراموش نہیں کرپائیں گی۔ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھنے والے عظیم الشان منصوبے چائنہ پاکستان اکنامک کویڈور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔چین پاکستان کا ایک ایسا مخلص اور بااعتماد دوست ہے جومصیبت کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔جنگ ہویا امن،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ،چین نے ہمیشہ پاکستان کا سچے اورمخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.