نریندر مودی سیاسی نہیں دہشگردانہ سوچ رکھتے ہیں، سراج الحق

بدھ 10 جون 2015 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے کہ وہ ماضی میں دہشت گرد رہا ہے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سیاسی ذہنیت نہیں بلکہ وہ دہشگردانہ سوچ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے مودی کو یورپی یونین امریکہ میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وزیراعظم بنتے ہی سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر حملہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے مودی کے بیان کے حوالے سے کمزور جواب دیا ہے اور یہ بیان عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی نہیں کرتا ۔