برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے یورپی یونین میں اصلاحات با رے ریفرنڈم کی حمایت کر دی

بدھ 10 جون 2015 15:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے ریفرنڈم پلان کی حمایت کر دی تاہم وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزویٹو پارٹی میں کچھ اختلافات سامنے آئے ہیں برطانوی دارالعلوم میں یورپی یونین ریفرنڈم بھی کی حمایت کرتے ہوئے 544 ارکان پارلیمنٹ نے اس منصوبہ بندی کے حق میں ووٹ ڈالے جبکہ 53 نے اس کی مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

تاہم اس اقدام کو قانون بننے سے پہلے کئی مراحل سے گزرنا ہو گا جس میں پارلیمانی بحث و مباحثہ اور دیگر کئی ووٹنگ مراحلے بھی شامل ہیں گزشتہ روز دارالعلوم میں یورپی یونین کے حوالے سے ریفرنڈم پر 6 گھنٹے بحث کرائی گئی ۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بہت سے برطانیوں کے لئے بے فائدہ ہے اور ایہ ان کے لئے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ یورپ کو ان کی عوام کے لئے واپس کیا جائے اور قومی پارلیمنٹ کو ایسا اضافی کردار دیا جائے جو یورپی یونین کی نگرانی کر سکے واضح رہے یہ ریفرنڈم 2017 کے آخر میں ہوئے ہیں تاہم امکان ہے یہ اگلے سال منعقد ہو جائیں ۔

متعلقہ عنوان :