بھارت نے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، خواجہ آصف

بدھ 10 جون 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا نریندر مودی کے بیانات نے مذاکرات کے ماحول میں زہر گھول دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی عوام امن و امان سے زندگی گزاریں لیکن ہماری سالمیت پر کوئی حملہ ہوا تو اس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا ۔ اگر اس معاملے میں بھارتہمیں آزمانا بھی چاہتا ہے تو آزما کر دیکھ لے ہم بھی ویسا ہی جواب دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :