خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،شاہی سید

بدھ 10 جون 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اعتبار سے اگر سرکاریملاازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا جائے تو کم ہو گا۔ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے ۔ ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے اچھے بجٹ کی توقع نہیں رکھنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کے بیانات پر توجہ دینے کے بجائے ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا چاہئے ۔ بھارت ہمارا دشمن ہے وہ ہمیں کمزور کرنے کے لئے سب کچھ کرے گا ۔ خیبرپختواہ حکومت سب کچھ الیکشن کمیشن پر نہ ڈالے بلکہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ دار خود صوبائی حکومت ہے