لیبیا کے متحارب گروپوں کے درمیان مزید بات چیت برلن میں ہو گی

بدھ 10 جون 2015 15:07

برلن۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)لیبیا کے متحارب گروپ عالمی طاقتوں کے ساتھ مزید بات چیت کے لیے جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ رہے ہیں۔ اِس سے قبل ان کے درمیان بات چیت اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برنارڈینو لیون کے نگرانی میں مراکش کے ساحلی مقام صخیرات میں ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

لیون رمضان کے آغازسے قبل ان گروپوں کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں جس کیلئے انھیں عالمی طاقتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ مندوب نے مجوزہ امن پلان لیبیا کی دونوں پارلیمنٹوں کے وفود کو پیش کیا ہے جس پرمثبت ردعمل دیکھا گیا ہے۔ مراکشی ذرائع کے مطابق برلن میں سکیورٹی کونسل کے مستقل اراکین کے نمائندے بھی برلن ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔