بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کریبئین پریمیئر لیگ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو فرنچائز خرید لی

بدھ 10 جون 2015 14:44

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کریبئین پریمیئر لیگ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انڈین پریمیئر لیگ کے بعد کریبئین پریمیئر لیگ میں بھی انٹری مار دی ، کلکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک نے کریبئین پریمیر لیگ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی فرنچائز خرید لی، شاہ رخ خان نے 20 جون سے شروع ہونے والے کریبئین پریمئیر لیگ کے نئے ایڈیشن کیلئے ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی فرنچائز کو خرید لیا ہے، اداکار آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کی شاندار کامیابی کے بعد تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی کریبئین پریمیر لیگ میں بھی تہلکہ مچانا چاہتے ہیں، ان کی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو ، ڈیرن براوو اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس جیسے مایہ ناز نام شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :