وسائل کی کمی کے باوجود مختصر مدت میں حلقہ کھوئی رٹہ کے اندر تعمیر و ترقی کے حوالہ سے محمد مطلوب انقلابی نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کی سہولیات کے لیے نئے پل اور سڑکیں تعمیر کروائیں

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی زاہد بٹ کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 10 جون 2015 14:34

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وسائل کی کمی کے باوجود مختصر مدت میں حلقہ کھوئی رٹہ کے اندر تعمیر و ترقی کے حوالہ سے محمد مطلوب انقلابی نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کی سہولیات کے لیے نئے پل اور سڑکیں تعمیر کروائیں بہت سے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی زاہد بٹ نے آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بعض عقل کے اندھوں کو مطلوب انقلابی کے تعمیر و ترقی کے کام نظر نہیںآ رہے ایسے لوگ اپنی آنکھوں کا علاج کروائیں جو بھی حلقہ کے اندر تعمیر و ترقی کے کام ہو تے ہیں و ہ کسی مخصوص جماعت یا قبیلے کے لیے نہیں بلکہ حلقہ کی تمام عوام کے لیے ہیں محمد مطلوب انقلابی نے میرٹ اور انصاف پر حلقہ کے عوام کو ملازمتیں دیں ہمارے سیاسی مخالفین کو یہ اقدامات ہضم نہیں ہو رہے ہیں زاہد بٹ نے مزید کہا کہ جو لوگ جھوٹا پروپیگینڈہ کر رہے ہیں عوام میں ان کی کوئی اوقات نہیں وہ مطلوب انقلابی کی مخالفت کر کے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ایسے لوگوں کے پاس عوام کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں محمد مطلوب انقلابی نے اپنی تمام صلاحتیں حلقہ کے عوام کے لیے وقف کر دی ہیں آج حلقہ کے اندر ماضی کی نسبت واضح تبدیلی اور فرق محسوس کیا جا سکتا ہے تھانہ کچہری کے اندر عوام کی رسائی ہو رہی ہے وزیر تعلیم و کالجز نے تھانہ کچہری کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حلقہ میں دفن کر دیا ہے مطلوب انقلابی نے عملی طور پر حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں خیالی دعوے کر نے والوں کے لیے عوام کے دل میں اب کوئی جگہ نہیں ہے ایسے سیاسی بونوں کو حلقہ کے عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔