سابقہ دورمیں شروع کئے جانیوالے منصوبوں پرمخالفین کی جانب سے تختیاں لگانا گمراہ کن اقدام ہے ‘ محترمہ نورین تعمیروترقی کادرخشندہ ستارہ ‘ جن کے دور کو آج بھی عوام یاد کرتے ہیں ‘سینئر نائب صدر پی ایم ایل (این) حلقہ کوٹلہ شیخ اکبر کا بیان

بدھ 10 جون 2015 14:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سابقہ دورمیں شروع کئے جانیوالے منصوبوں پرمخالفین کی جانب سے تختیاں لگانا گمراہ کن اقدام ہے ‘ محترمہ نورین تعمیروترقی کادرخشندہ ستارہ ‘ جن کے دور کو آج بھی عوام یاد کرتے ہیں ‘مخالفین محترمہ کے دور میں شروع کئے گئے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے سے گریز کریں، ان خیالات کااظہارسینئر نائب صدر پی ایم ایل (این) حلقہ کوٹلہ شیخ اکبر نے اپنے اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ سابقہ منصوبوں پر سیاسی دکان چمکانا کسی لحاظ درست نہیں ، یہی وہ وہی منصوبے ہیں جومحترمہ کے دوراقتدار میں شروع کئے گئے تھے پر ناز کرنا اورعوام کو بیوقوف بنانا مخالفین کی کم خیالی ہے ، عوام کھوٹے کھرے کی خوب پہچان رکھتے ہیں ‘ حلقہ کوٹلہ مسلم لیگ نواز گڑھ ہے ‘ پی پی حلقہ کوٹلہ سے اپناوجود ختم کرچکی ہے ‘ جبکہ پی ٹی آئی کاوجود ہی نہیں ‘ آمدہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی امیدوارپانچ فیصد ووٹ بھی نہیں لے سکتا،شیخ اکبرکاکہناتھاکہ حلقہ کوٹلہ کے عوام مسلم لیگ نواز کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں ،آمدہ انتخابات میں پی ایم ایل حلقہ کوٹلہ سے وکٹری کانشان بنائے گی ۔