منڈی بہاؤالدین اور گلگت بلتستان الیکشن میں( ن)کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن )اور وزیراعظم نواز شریف کی اقتصادی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما ونائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 14:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما ونائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین اور گلگت بلتستان کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اقتصادی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

موجودہ وفاقی حکومت نے پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ جات پر عمل درآمد ہونے سے پاکستان چند سالوں میں معاشی حوالے سے ایشیاء کا ٹائیگر بن جائیگا۔ آزاد کشمیر میں بھی آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ اور میاں نوازشریف کی اقتصادی پالیسیوں پر آزاد خطہ میں بھی عمل درآمد ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سردار سکندر حیات خان کا دور اقتدار تعمیروترقی کے حوالے سے سنہری دور تھا جس کو آزاد خطہ کے لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔