ایشیائی مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ میں اضافہ

بدھ 10 جون 2015 13:31

ٹوکیو ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو یورو کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ یونان اور یورپی یونین کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے پائی جانے والی توقعات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو تجارتی منڈی میں یورو کی شرح تبادلہ اضافے سے 1.1297 ڈالر یورو اور 140.51 ین فی یورو ریکارڈ کی گئی جو کہ گذشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے افتتاح پر 1.1280 ڈالر فی بیورو اور 140.23 ین فی یورو تھی۔ اسی طرح ین کے مقابلے میں ڈالر کی شڑح تبادلہ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی شرح تبادلہ گذشتہ روز کی نیویارک کی شرح تبادلہ 124.31 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 124.53 ین فی ڈالر ہوگئی۔