لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس، مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 12:47

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس، مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد جمع

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کروا دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مودی کے اعتراف جرم پر اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی جائے جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ مودی کے بیان کے خلاف وزیر اعظم نواز شریف کل جماعتی کانفرنس بلائیں.