چین ، ایک شخص کے گردوں سے 420 پتھریاں نکال دی گئیں

بدھ 10 جون 2015 11:50

چین ، ایک شخص کے گردوں سے 420 پتھریاں نکال دی گئیں

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) گردے میں پتھری کا بن جانا عام سا مرض ہے اور دنیا بھر میں لوگ اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپریشن کراتے ہیں لیکن چین میں تو ایک شخص نے ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کو حیران ہی کردیا جب ان کے کیے گئے سٹی اسکین میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے گردے میں ایک دو، دس بیس، سو 200 نہیں بلکہ 420 پتھریاں موجود ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ ذی جیانگ کے شہرجین ہاوٴ کے رہائشی ڈونگ نامی شخص کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا جس کے علاج کی غرض سے جب وہ اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔سٹی اسکین کرنے پر پتا چلا کہ ڈونگ کے گردوں میں پتھروں کے ڈھیر پڑے ہیں جن کی تعداد ایک 2 نہیں بلکہ پوری 420 تھی، ڈاکٹرز نے فوری طور پر ڈونگ کا آپریشن کرکے انہیں اس خطرناک پتھری سے نجات دلائی۔

(جاری ہے)

ڈونگ نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ وہ روزانہ کھانوں میں مقامی غذا جپسم ٹوفو استعمال کرتا تھا جب کہ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ اس غذا میں کنسنٹریٹڈ کیلشیم سلفیٹ کی بڑی مقدار پائی گئی ہے جو گردے میں پتھری کا باعث بنتی ہے اور اس کے اخراج کا واحد حل پانی کا زیادہ استعمال ہے اور اگر کوئی شخص جپسم ٹوفو کا استعمال کرتا ہے تو اسے پانی بھی زیادہ مقدار میں پینا چاہئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈونگ کے میڈیکل ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ پتھری ان کے گردوں میں کئی سال سے بن رہی تھی لیکن وہ اسے نظر انداز کرتا رہے۔

متعلقہ عنوان :