میانمر میں فوجی کارروائی کے بعد بھارت کی پاکستان کو دھمکیاں
بدھ 10 جون 2015 11:37
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) بھارتی مرکزی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ برمامیں بھارتی فوج کی کارروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں، سرحد پار یہ کارروائی کرنے کا فیصلہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔
(جاری ہے)
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات چیت کے دوران اس سوال پر کہ کیا بھارت پاکستان میں بھی ایسی کارروائی کر سکتا ہے؟ راٹھور نے کہا کہ یہ پاکستان سمیت تمام ممالک اور تنظیموں کے لیے ایک پیغام ہے جو بھارت کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں۔
ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اس کی کوئی دوسری شناخت نہیں ہوتی۔ ہم جب چاہیں گے تب کارروائی کریں گے۔راٹھور نے جو خود بھارتی فوج میں کرنل رہ چکے ہیں نے کہا کہ ہم بھارت پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ہمیشہ پہل کریں گے، چاہے دوستی کے لیے یا جارحانہ کارروائی کے لیے،ہم اپنی منتخب جگہ اور وقت پر کارروائی کریں گے۔بھارتی فوج کے مطابق منگل کی صبح برما کی سرحد پر دو الگ الگ مقامات پر بھارتی فوج اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.