ملتان کے قریب اغواء ہونے والی بس کا ڈراپ سین

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 10 جون 2015 00:51

ملتان کے قریب اغواء ہونے والی بس کا ڈراپ سین

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 جون۔2015ء) ڈاکوؤں کی جانب سے مسافر بس کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق 7بج کر 20منٹ پر فیصل آباد سے مسافر بس ملتان کیلئے روانہ ہوئی، جہاں خانیوال میں کچا کھوہ کے قریب مسافر بس پر پتھر مارا گیا ۔

(جاری ہے)

جس سے سامنے والی سکرین ٹوٹ گئی تھی ،موٹر وے پولیس نے کچا کھوہ چوک سے مسافر بس نمبر1166کو تحویل میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق بس میں سوار 36مسافر اور عملہ خیریت سے ہے، کچھ دیر میں مسافر بس کو دوبارہ روانہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :