پاکستان کا برما کے مسلمانوں کی حالت زار پراقوام متحدہ کو خط لکھنے کیساتھ 50 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ
فہد شبیر منگل 9 جون 2015 21:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جون۔2015ء) حکومت روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کو خط لکھے گی جس میں برما میں ہونے والا انسانی المیہ اجاگر کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی سربراہی میں برما کے مسلمانوں کے معاملے پر بنائی گئی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق چند سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھیں گے جس میں برما میں ہونے والا انسانی المیے کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ برما پر سفارتی اور اخلاقی دباؤ بھی بڑھایا جائے گا۔(جاری ہے)
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کا کہا ہے جب کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی اور پاکستان انڈونیشیا ، ملائشیا اور تھائی لینڈ میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر دے گا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر اٹھائے گا جب کہ اسلامی ممالک اور عالمی قوتیں بھی برما کا معاملہ اٹھائیں۔مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.