اسلام آباد ، تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق6 زخمی

پیر 8 جون 2015 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کنونشن سنٹر کے قریب درخت سے ٹکرا گئی حادثے میں4 افراد جاں بحق6 زخمی ہوگئے،زخمیوں کوفوری طبی امداددینے کیلئے پولی کلینک لایاگیا،جن میں سے 2کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جن کوپولی کلینک سے پمزنیروڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکے روز مری کی جانب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کنونشن سنٹر کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی حادثے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہسپتال میں زخموں کاتاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا،باقی 6 زخمیوں سے تین کوفور ی طبی امدادملنے کے بعدہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاجبکہ ایک زخمی کوسرجیکل وارڈپولی کلینک میں رکھاگیاجس کی حالت خطرے سے باہرہے ۔

متعلقہ عنوان :