یورپی یونین کی شفقت حسین کی پھانسی رکوانے کی درخواست

پیر 8 جون 2015 22:05

یورپی یونین کی شفقت حسین کی پھانسی رکوانے کی درخواست

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) یورپی یونین نے وزیر اعلیٰ سندھ سے شفقت حسین کی پھانسی رکوانے کی درخواست کردی اور کہاکہ پاکستان میں پھانسی کی سزا بحال کئے جانے بعد یورپی یونین تشویش کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

پیر کویورپی یونین کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں شفقت حسین کی پھانسی روکنے کی درخواست کی ۔یورپی یونین کا مؤقف تھا کہ شفقت حسین کوکم عمری میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ یورپی یونین کے وفد کی درخواست پروزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ درخواست وفاقی حکومت کو بھیجیں گے۔