سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کروائے جائیں گے: وزیر اعلی سندھ

muhammad ali محمد علی پیر 8 جون 2015 20:28

سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کروائے جائیں گے: وزیر اعلی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8جون 2015 ء) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں کروائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں مین کروائے گی۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوَس میں پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک ہی روز انتخابات کروانے کے منفی نتائج کے بعد سندھ حکومت صوبے میں ایک ہی مرحلے میں انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو صوبے میں تین مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی درخواست کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :