برطانوی ادارے ”پبلک ہیلتھ انگلینڈ“ ذہنی امراض کے ہسپتالوں میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

پیر 8 جون 2015 15:21

لندن ۔ 08 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) برطانوی ادارے ”پبلک ہیلتھ انگلینڈ“ نے حکومت سے ذہنی امراض کے ہسپتالوں میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی ماہرین کا خیال ہے کہ ذہنی امراض کا شکار افراد عام لوگوں کے مقابلے میں دس سے 20 سال پہلے مرجاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ذہنی مریضوں میں زیادہ سگریٹ نوشی ہے واضح رہے کہ برطانیہ میں تمباکو نوشوں کی تعداد تقریباً 30لاکھ ہے اور ان میں سے 30 فیصد ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ذہنی امراض میں مبتلا ہیں جبکہ برطانوی حکومت کو تمباکو نوشی کی وجہ سے ادویات پر 40 لاکھ پاؤنڈ اضافی خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔