ہندوستان کی ٹیسٹ رینکنگ خطرہ میں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 8 جون 2015 00:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں کسی بھی ٹیم کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی لیکن ہندوستانی ٹیم کی چوتھی پوزیشن کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی نے رواں مہینے کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہیں جس میں کسی بھی ٹیم کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ بدستور 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ108 پوائنٹس کی حامل آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی رینکنگ میں ہندوستان تیسری پوزیشن پر ہے جسے رواں ماہ بنگلہ دیش کیخلاف ایک ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔ اگر ہندوستان ٹیسٹ جیت گیا تو ایک پوائنٹ کے اضافے کیساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار رہے گا لیکن شکست کی صورت میں چار پوائنٹس گنوا کر 95 پوائنٹس کیساتھ ساتویں پوزیشن پر چلا جائیگا۔ پاکستان بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کے باوجود چھٹی پوزیشن پر موجود ہے تاہم آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں یونس خان بھی بیٹنگ کے شعبے میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔